عراق: زائرین کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق

عراق: زائرین کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق فائل فوٹو عراق: زائرین کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق

عراق میں زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زائرین کی بس عراق کے جنوبی شہر ناصریہ سے کربلا جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں بچوں اور عورتوں سمیت 31 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ تمام زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store