کوہستان: گلگت سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس حادثے کا شکار، 43 افراد زخمی

مسافر بس لوئر کوہستان کے علاقے بنکڈ شولگرہ تھانہ دوبیر کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ فائل فوٹو مسافر بس لوئر کوہستان کے علاقے بنکڈ شولگرہ تھانہ دوبیر کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی ہے۔

خیبر پختوںخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں گلگت سے راولپنڈی جانے والی NATCO بس حادثے کا شکار ہوئی ہے، جس کے باعث 43 افراد زخمی ہوگئے۔

کوہستان پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس لوئر کوہستان کے علاقے بنکڈ شولگرہ تھانہ دوبیر کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی ہے، حادثے کے نتیجے میں مسافر بس شاہراہ قراقرم سے نیچے کھیت میں جا گری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے سے 43 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تمام زخمیوں میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک جبکہ 41 زخمیوں کی حالت نارمل بتائی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے بشام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مسافر بس گلگت سے راولپنڈی جارہی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store