سعودی عرب: عمرہ زائرین کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی گاڑی کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق فائل فوٹو سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی گاڑی کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق عمرہ سے واپسی پر سعودی عرب میں حادثے کے باعث متحدہ عرب امارات کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں باپ اور 4 بچے شامل ہیں جبکہ ماں حادثے میں بال بال بچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہولناک واقعے میں باپ اوراس کے چار بچے ایک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں،متحدہ عرب امارات کے رہائشی عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس ابوظہبی جا رہے تھے کہ مکہ ریاض روڈ پران کی گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے فلسطینی نژاد اردنی شہری تھے،والد کی شناخت ملک خارمہ کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے چار بچے اکرم، مایا، دانا اور دیما ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ماں اس کی خاندان کی واحد فرد ہیں جن کی جان اس حادثے میں بچ گئی،جنہیں فوری طورپرمقامی ہسپتال لے جایا گیا،جہاں ان کی حالت بہتربتائی جارہی ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ حادثہ کب پیش آیا،حکام کی جانب سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

install suchtv android app on google app store