حرم کرین حادثہ کیس: سعودی سپریم کورٹ نے حتمی فیصلہ سنا دیا

حرم کرین حادثہ کیس: سعودی سپریم کورٹ نے حتمی فیصلہ سنا دیا فائل فوٹو حرم کرین حادثہ کیس: سعودی سپریم کورٹ نے حتمی فیصلہ سنا دیا

سعودی سپریم کورٹ نے حرم کرین حادثہ کیس کا حتمی فیصلہ سناتے ہوئے بن لادن گروپ پر20 ملین ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور8 انجینئرزکوحادثے کا ذمے دارقراردیا گیا ہے جبکہ 3 انجینئرز اور انچارج کو الزامات سے بری کردیا گیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے 8 انجینئرز اورشعبوں کے سربراہ کو 3،3 سال قید و جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

سپریم کورٹ نے مکہ مکرمہ اپیل کورٹ کے فیصلے کی توثیق کی ہے اور کہا ہے کہ بن لادن گروپ نے سلامتی ضوابط اور زیرِ تعمیر مقامات کے لیے حفاظتی تدابیر کی پابندی نہیں کی۔

یاد رہے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں حرم مکی کے توسیعی منصوبہ کے تحت جاری تعمیرات کے مقام پر11 ستمبر 2015ء کو طوفانی بارش کے باعث کرین گرنے سے108 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور238 زخمی ہوئے تھے۔

install suchtv android app on google app store