دہشت گردی کا مقابلہ کئے بغیر شام کے بحران کو حل نہیں کیا جاسکتا: شامی صدر اسد

شام کے صدر بشار اسد شام کے صدر بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ کئے بغیر شام کے بحران کو حل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

آسٹریلوی ٹیلی ویژن ایس بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر بشار اسد نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کئے بغیر شام کے بحران کے حقیقی حل تک پہنچنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شام کی حکومت دہشت گردی کے خلاف ہر اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ یہ اقدامات، شام کی قانونی حکومت کی ہم آہنگی اور تعاون سے انجام دیئے جائیں۔

شام کے صدر نے کہا کہ روس اور ایران، شام کے عوام کی حمایت کر کے ہمارے ملک کے استحکام کا دفاع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام میں جاری دہشت گردی اور بدامنی کے اثرات پورے خطے پر پڑیں گے اور ایران اور روس بھی اس سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ شام کے صدر نے کہا کہ امریکہ پچھلے پچاس برس سے دنیا میں مسلسل مشکلات پیدا کرتا چلا آرہا ہے جبکہ آج تک وہ کوئی مسئلہ حل نہیں کر سکا۔

install suchtv android app on google app store