اسرائیل کی شام کے شہروں دمشق اور حلب کے ائیرپورٹ پر بمباری

اسرائیل کی شام کے شہروں دمشق اور حلب کے ائیرپورٹ پر بمباری کی ہے فائل فوٹو اسرائیل کی شام کے شہروں دمشق اور حلب کے ائیرپورٹ پر بمباری کی ہے

شامی دارالحکومت دمشق کے ائیرپورٹ پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے شامی دارالحکومت دمشق سمیت حلب کے ائیرپورٹ پر بھی بمباری کی ہے۔

دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی بمباری کے بعد ائیرپورٹ سے دھویں کے بادل اٹھتے دیکھےگئے، اسرائیلی بمباری کی وجہ سےہوائی اڈوں کے رن وے کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دمشق پر بمباری ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ممکنہ دورے سے کچھ دیر قبل کی گئی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ شامی فوج کی جانب سے بھی اسرائیلی طیاروں پر طیارہ شکن میزائل سے جوابی حملے کیےگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ شام کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ حملےکیےگئے ہیں۔

دوسری جانب شامی صدر بشار الاسد نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو فون کرکے فلسطین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شامی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے صدور نے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

دونوں صدور کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو حق دفاع بھی ہے اور مزاحمت بھی جائز ہے، شہری آبادیوں کو نشانہ بنا کر اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہوا ہے۔

install suchtv android app on google app store