اسرائیلی فوج کی دمشق میں فضائی حملہ، 4 شامی فوجی جاں بحق

اسرائیلی فوج کی دمشق میں فضائی حملہ فائل فوٹو اسرائیلی فوج کی دمشق میں فضائی حملہ

شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی فوج کے حملے میں 4 شامی فوجی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

شامی میڈیا کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا 2 بجے کے قریب کیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی سانا نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ دارالحکومت دمشق کے قریب ہونے والے حملے میں کچھ ہتھیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شامی فوجیوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے کچھ اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا۔

اس حملے سے متعلق اسرائیل نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا، یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اسرائیلی فوج شاذ و نادر ہی شام میں کیے گئے اپنے حملوں کو تسلیم کرتی ہے۔

install suchtv android app on google app store