شام میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کو خوفناک حادثہ، متعدد اہلکار زخمی

شام میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کو خوفناک حادثہ، متعدد اہلکار زخمی فائل فوٹو شام میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر کو خوفناک حادثہ، متعدد اہلکار زخمی

شام میں امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر کو خوفناک حادثہ پیش آنے کے باعث 22 کے قریب امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ شمالی شام فوجی ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے باعث 22 اہلکار زخمی ہوگے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 10 زخمیوں کی حالت نازک ہے تاہم حادثے کی نوعیت اور وجہ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ فائرنگ کی کوئی اطلاع نہیں ہے لیکن واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ شام میں تقریباً 900 امریکی اہلکار تعینات ہیں۔

install suchtv android app on google app store