شام اور ایران کا فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان

شام کے صدر بشار الاسد نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فائل فوٹو شام کے صدر بشار الاسد نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

شام کے صدر بشار الاسد نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس موقع پر شامی اور ایرانی صدور نے فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ فلسطینیوں کو حق دفاع بھی حاصل ہے اور مزاحمت بھی جائز ہے۔

ایرانی اور شامی صدور نے مزید کہا کہ شہری آبادیوں کو نشانہ بنا کر اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہوا ہے۔

صدر بشار الاسد نے کہا کہ صیہونی پالیسیاں خونریزی کا سبب بن رہی ہیں۔ اسرائیل، فلسطینی عوام بالخصوص غزہ میں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنا رہا ہے۔

صدر بشار الاسد نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کو روکنے کیلئے عرب اور اسلامی دنیا فوری اقدامات کرے۔

install suchtv android app on google app store