پاکستان اور ہندوستان امن مذاکرات شروع کریں: اقوام متحدہ

بان کی مون بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ہندوستان اور پاکستان سے امن مذاکرات پھر سے شروع کرنےکی اپیل کی ہے۔

نیویارک میں ایک بھارتی اخبار کو انٹرویو میں بان کی مون نے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ امن مذاکرات کا سلسلہ پھر سے شروع کریں اور مسائل و مشکلات کے حل میں تحمل سے کام لیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا راستہ ہی دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات کے حل کا واحد راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری پیدا کر کے دہشت گردی کا آسانی کے ساتھ مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان امن مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن مذاکرات پھر سے شروع کیے جانے کے بارے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں کی پیش کردہ تجاویز سے آگاہ ہیں۔

install suchtv android app on google app store