اسلام آباد ہائی کورٹ کا نواز شریف کو سرنڈر کرنے کا حکم

سابق وزیراعظم نواز شریف فائل فوٹو سابق وزیراعظم نواز شریف

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت کی، نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی میرٹ پر ضمانت منظور ہوئی۔ نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک گئے۔ واپس نہ آنے کی وجوہات درخواست میں لکھی ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا اس وقت نواز شریف ضمانت پر ہیں یا نہیں؟ جس پر وکیل خواجہ حارث نے کہا پنجاب حکومت نے نواز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کیا ضمانت ختم ہونے کے بعد نواز شریف کو عدالت میں سرنڈر نہیں کرنا چاہیے تھا؟ وکیل خواجہ حارث نے کہا نواز شریف کا کیس منفرد ہے، عدالت سرنڈر نہ کرنے پر تفصیلی آگاہ کروں گا،نواز شریف کو جو بیماریاں تھیں اس کا علاج پاکستان میں نہیں۔

install suchtv android app on google app store