وزیراعظم عمران خان کے کزن نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا، متوقع وزیراعظم کے ناموں پر غور شروع۔۔۔ پریشان کن خبر آگئی سامنے

وزیراعظم عمران خان فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کے کزن اور سینئر تجزیہ نگار حفیظ اللہ نیازی نے دعویٰ کیا ہے کہ متوقع وزیراعظم کے ناموں پر غور شروع ہوگیا ہے، عمران خان نواز شریف کے معاملہ میں خود کو بے بس محسوس کر رہے ہوں گے، ممکن ہے یہ رحم دلی ن لیگ کے جیل میں قید دیگر لیڈروں اور پیپلز پارٹی تک بھی پہنچے۔  

نواز شریف، شہباز شریف کے ہمراہ اتوار کو لندن جائیں گے اور عمران خان کو ان کے باہر جانے پر اعتراض نہیں، نعیم الحق، کیا فیصلہ درست ہے؟ اس سوال کے جواب میں حفیظ اللہ نیازی نے یہ بات کہی۔

بابر ستار نے کہا کہ وزیراعظم جب این آر او کی بات کرتے تھے تو لوگ یہی کہتے تھے کہ آپ این آر او نہیں دے سکتے، نواز شریف بھی جنرل پرویز مشرف کے ٹرائل کی بات کرتے تھے لیکن پھر ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم دیکھتا رہا اور مشرف باہر چلے گئے ،اب موجود ہ وزیراعظم کہتا رہا کہ میں ڈیل نہیں دوں لیکن نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی خبریں آرہی ہیں۔سینئر تجزیہ کار مظہر عباس کا کہنا تھا کہ اس ملک میں سسٹم اتنا شرمناک ہے کہ لوگ پیرول پر رہا ہو کر وفاقی و صوبائی وزیر بن گئے اور کبھی واپس جیل نہیں گئے۔

 

install suchtv android app on google app store