نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی اور میڈیا سے گفتگو کے بعد کھلبلی مچا دینے والے انکشافات سامنے آگئیں

سابق وزیراعظم نواز شریف فائل فوٹو سابق وزیراعظم نواز شریف

'اس سے اچھا تو نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں ہی رہنے دیا جاتا'' نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی اور میڈیا سے گفتگو کے بعد ڈیل کی افواہیں ایک مرتبہ پھر دم توڑ گئیں۔


سابق وزیراعظم نواز شریف کو آج صبح نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا جس کے بعد احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ جہاں نواز شریف کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر بھی بالکل مطمئن نظر آئے اور ان کے ماتھے پر بھی پریشانی کی ایک شکن تک نظر نہیں آئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی تو اس موقع پر عوام کو ایک مرتبہ پھر سے وہی نواز شریف نظر آیا جو نڈر تھا اور جو کسی کے رعب میں نہیں آتا تھا۔ نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں اپنا وہی جارحانہ انداز اپنایا جس نے ایک مرتبہ پھر سے نواز شریف کی ڈیل کی کوششوں سے متعلق گردش کرنے والی تمام افواہوں کو جُھٹلا دیا۔

نواز شریف نے برملا کہا کہ یہ کالا قانون صرف اور صرف مسلم لیگ ن کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے اپنے اُسی جارحانہ انداز میں کہا کہ مجھے کالا پانی،گوانتا موبے لے جانا چاہتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے۔ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے ن لیگ گھبرا جائے گی تو ان کی بھول ہے۔ نواز شریف نے مؤقف اختیار کیا کہ میں کبھی نہیں جُھکوں گا۔ مجھ پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ بالکل بے بنیاد ہیں۔
نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ''میاں صاحب آئی لو یو'' کے نعرے بھی لگائے گئے اور اس وقت کے مناظر دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نیب کی گرفتاری نے نواز شریف کو ایک مرتبہ پھر سے زندہ کر دیا ہے۔ آج کے دن پر تبصرہ کرتے ہوئے سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس سے اچھا تو یہ تھا کہ نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں ہی رہنے دیا جاتا ، کیونکہ آج مسلم لیگ ن کے کارکنان ایک مرتبہ پھر سے اپنے قائد کے ہو گئے ہیں اور اب وہ وہی کریں گے جو نواز شریف اِن سے کرنے کے لیے کہیں گے۔

کیونکہ نواز شریف کو عدالت میں لا کر ایک مرتبہ پھر سے زندہ کر دیا گیا ہے اور نواز شریف کے جارحانہ بیانات اور نہ جُھکنے کے مؤقف پر ڈٹے رہنے نے ڈیل کی بھی تمام افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store