عراق کے مختلف علاقوں میں کار بم دھماکے، 63 افراد جاں بحق

عراق کار بم دھماکہ عراق کار بم دھماکہ

عراق کے مختلف علاقوں میں قریب چار کار بم دھماکے ہوئے جن میں 63 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہیں جبکہ ان تمام دھماکوں میں سے ایک کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔

عراقی دارالحکومت بغداد سمیت ملک کے متعدد شہروں میں کار بم دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں میں سب سے زیادہ نقصان دہ بغداد دھماکہ دیالہ کے شیعہ اکثریتی قصبے خالص میں ہوا جس میں 40 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

مقامی پولیس کیپٹن محمد التمیمی کے مطابق علاقے میں موجود پولیس اہلکار سے ایک کار والے نے بحث کی اور زبردستی کار کھڑی کرنے کو بولا۔ کار والا دوائی لینے کا بہانہ کر کے نکلا ہی تھا کہ گاڑی زور دار دھماکے سے اڑ گئی۔

اس کے علاوہ ملکی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے دو دھماکوں میں 13 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے یہ دھماکے بغداد کے شمال مشرق میں واقع ایک مارکیٹ حسینیہ میں کیئے گئے جہاں اس وقت لوگوں کا ہجوم موجود تھا۔

جبکہ ملک کے جنوب مغربی شہر بصرہ سے 15 کلومیٹر دور واقع قصبے الزبیر میں بھی ایک دھماکہ ہوا جس میں 10 افراد جاں بحق ہوئے۔

عراق اور شام میں سرگرم دہشتگرد تنظیم داعش نے بصرہ کے نواح علاقے میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ دیگر دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی بھی تنظٰم نے نہیں لی اقوامِ متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ماہ عراق میں تشدد، دہشت گردی اور مسلح تنازعات میں 717 افراد جاں بحق اور 1200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store