عراق کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، 6 افراد جاں بحق

عراق کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا ہے فاءل فوٹو عراق کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا ہے

عراق کے خودمختار علاقے کردستان کے ایک ایئرپورٹ عربید پر نامعلوم جانب سے ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈرون حملے میں کردستان کے عربید ایئرپورٹ کو شدید نقصان پہنچا اور پروازیں معطل کردی گئیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

زخمیوں میں سے 2 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ یہ دونوں کرد سیکیورٹی فورس کے اہلکار ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

تاہم ایک سکیورٹی ذریعے نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ ترکیہ سے تعلق رکھنے والی کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے ہدف کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں ہلاک ہونے والے ترک مخالف کرد جنگجو ہیں۔

سیکیورٹی ذریعے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ڈرون حملہ ترکیہ کی فوج نے کیا ہے تاہم ترکیہ کی جانب سے تاحال اس پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

 

install suchtv android app on google app store