عراق: چہلم امام حسین علیہ السلام پر 1 لاکھ پاکستانی زائرین کی کربلا آمد

چہلم امام حسین علیہ السلام فائل فوٹو چہلم امام حسین علیہ السلام

نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر 1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے۔

عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کربلا میں کیمپ لگایا گیا ہے۔

سفیرِ پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین کی سہولت و رہنمائی کے لیے یہ 3 روزہ کیمپ لگایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ کیمپ پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے، جبکہ سبیلِ امام حسین علیہ السلام بھی سفارت خانے کی جانب سے لگائی گئی ہے۔

عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارتی دشواریاں دور کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی عملہ کربلا کیمپ آفس پر موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store