عراقی شادی میں آتشزدگی، لڑکی نے مرنے سے قبل منگیتر سے کیا دررناک گفتگو کی؟

عراق کے صوبے نینوا میں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب شادی کی تقریب کے دوران ہال میں آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے فائل فوٹو عراق کے صوبے نینوا میں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب شادی کی تقریب کے دوران ہال میں آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے

گزشتہ دنوں عراق کے صوبے نینوا میں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جب شادی کی تقریب کے دوران ہال میں آگ لگنے سے 100 سے زائد افراد جھلس کر زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جس وقت شادی کی تقریب کا انعقاد کیا جارہا تھا، اس وقت تقریب میں تقریباً 1000 سے زائد افراد موجود تھے، انہی میں ڈی جے سٹیون نبیل اور ان کی منگیتر بھی شامل تھیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سٹیون نبیل نے روتے ہوئے اپنی منگیتر کی تصویر اُٹھائی ہوئے اپنی روداد سنائی، انہوں نے بتایا کہ میری منگیتر بھی ان بدقسمت لوگوں میں سے ہے جو اس حادثے کا شکار ہوئے۔

سٹیون نبیل کا کہنا تھا کہ جس وقت ہال میں شادی کی تقریب منعقد ہورہی تھی وہ کسی کام کے سلسلے میں ہال سے باہر گئے ہوئے تھے، میری منگیتر بھی اسی شادی میں شریک تھی اور حادثے سے کچھ دیر قبل ہی اُس نے مجھے نئے لباس میں اپنی تصاویر بھیجی تھیں۔

سٹیون نبیل نے بتایا کہ میں ہال میں ابھی پہنچا نہیں تھا کہ میری منگیتر کا فون آیا، اس کا کہنا تھا کہ میں مرنے والی ہوں، اپنا خیال رکھنا، میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں، میں نے اس سے پوچھا کہ کیا ہوا اس نے کہا کہ ہال میں آگ لگ گئی ہے اور دھواں بھر گیا ہے، میں نے اسے کہا میں آرہا ہوں۔

نبیل نے روتے ہوئے بتایا کہ میں جب ہال کے نزدیک پہنچا تو دھواں اس قدر زیادہ تھا کہ اس میں دم گھٹ رہا تھا، ہم نے اندر جانے کے لئے بہت جدوجہد کی مگر ہم اندر نہیں جاسکے، پھر بلڈوزر سے دیوار کو گرایا گیا، اندر پہنچا تو دیکھا میری منگیتر ہاتھ میں فون لیے مردہ زمین پر پڑی ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری رپورٹ میں کہا گیا کہ شادی ہال میں لگنے والی آگ حادثاتی اور غیر ارادی طور پر لگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایک ایسی عمارت میں 900 افراد کو داخل ہونے کی اجازت دی گئی جہاں صرف 400 لوگوں کی گنجائش تھی۔

عراقی وزیر داخلہ کے مطابق باہر کی طرف جاتے ہوئے لوگ دروازوں میں پھنس گئے کیوں کہ دروازے بہت چھوٹے تھے اور تیزی سے آگ پھیل رہی تھی، جس کے باعث بہت سے لوگوں کی زندگیاں ضائع ہوگئیں۔

install suchtv android app on google app store