پشاور سانحہ: ڈیوڈ کیمرون، سعیدہ وارثی، نریندر مودی سمیت عالمی رہنماوں کی شدید مذمت

پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے اسکول پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی رہنما وں نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا عزم دوہرایا ہے، عالمی رہنماوں نے دہشت گردانہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے ایک اسکول پر کیے جانے والے حملے میں طالبعلمون کی شہادت پرعالمی رہنماوں نے شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ عالمی رہنماوں نے دہشت گردی کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے،،تمام عالمی رہنماوں نے دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم بھی کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اپنے ایک ٹوئیٹ بیان میں حملے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان دکھ کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا تھا اسکول جانے والے بچوں کا قتل ہولناک ہے،دہشتگردی کےواقعے کی خبر سن کا دھچکا لگا ہے،ہم اس واقع کے شدید مذمت کرتے ہیں۔دوسری جانب سعیدہ وارثی نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہ پاکستانی سیاستدان اور فوج دہشتگردی کے خلاف متحدہ ہوجائیں۔

ادھر بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی نے دہشت گردی کے واقعہ پر کہا ہے کہ ان کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے،ہم معصوم بچوں کے قتل پرسوگوار خاندانوں کے ساتھ ان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔اس موقع پر یورپی یونین سمیت تمام عالمی رہنماوں نے دہشت گردی کے اس حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store