‘اے پی ایس شہدا کو خراج عقیدت کیلیے دہشتگردی کو شکست دینا ہوگی’

 عمران خان عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کوخراج عقیدت کیلئے دہشتگردی کو شکست دینا ہوگی۔

پی ٹی آئی چیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کو اے پی ایس شہیدوں اور زندہ بچ جانے والوں کو بھولنے کی اجازت کبھی نہیں دینی چاہیئے۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں شہدا کو خراج عقیدت کیلئے دہشتگردی کو ہر سطح پر شکست دینا ہوگی، سانحہ پشاور میں معصوم بچوں اور اساتذہ کو شہید کیا گیا۔

واضح رہے کہ سولہ دسمبر 2014 کو دہشگردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرکے ڈیڑھ سو کے قریب معصوم بچوں کو شہید کردیا تھا۔

پاکستانی قوم اے پی ایس شہدا کی پہلی برسی آج منا رہی ہے جس کے لیے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں چھٹی دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store