بان کی مون کا آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج عقیدت

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے آرمی پبلک سکول کے شہدا کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام کہا ہے کہ حصول علم میں مصروف نہتے معصوم بچوں کے ساتھ بربریت کا کوئی جواز نہیں تھا۔

گزشتہ روز جاری ہونے والے اپنے پیغام میں بان کی مون نے کہا کہ حصول علم میں مصروف بچوں کے ساتھ بربریت کرنے والے دہشتگردوں کا کوئی عذر قابل قبول نہیں، ان کی نیک تمنائیں 16 دسمبر 2014 کے سانحہ پشاور کے شہدا کے خاندانوں، دوستوں اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود اس خوفناک سانحے کا درد اور دکھ اسی طرح تازہ محسوس کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس سانحے کے صرف ایک ہفتے بعد بچوں کا سکول کی طرف لوٹ آنا حیران کن تھا، اس اقدام سے انھوں نے تعلیم، امید اور امن کی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سکول پر حملہ بہادری نہیں، انھیں حصول علم کیلئے محفوظ مراکز رہنا چاہیے۔ بان کی مون نے کہا کہ وہ شہدا پشاور کو یاد کرنے والوں کے شکر گذار ہیں اور محفوظ اور معیاری تعلیم سب کیلئے، کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store