تھر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 7 بچے دم توڑ گئے

تھر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید سات بچے دم توڑ گئے فائل فوٹو تھر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید سات بچے دم توڑ گئے

تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہ سکا ۔غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید سات بچے دم توڑ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سول اسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید سات بچے جاں بحق ہو گئے ہیں جس کے بعد رواں ماہ دم توڑنے والے بچوں کی تعداد بارہ ہو گئی ہے۔ سول اسپتال مٹھی میں پچاس سے زائد بچے تاحال زیرعلاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کے دوران ان تک دو سو بارہ بچے غذائی قتل اور دیگر بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store