گورنر سندھ عمران اسماعیل کا تھر کیلئے 8 ایمبولینس اور 2 موبائل کلینک کا اعلان

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا تھر کیلئے 35 ہزار ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان فائل فوٹو گورنر سندھ عمران اسماعیل کا تھر کیلئے 35 ہزار ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تھر کے باسیوں کے لیے 35 ہزار ہیلتھ کارڈ، 8 ایمبولینس اور 2 موبائل کلینک دینے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تھر کے مسائل سے باخوبی واقف ہے اور تھری عوام کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے مربوط حکمت عملی اور پالیسیوں پر غورجاری ہے۔

گورنر سندھ نے وفاقی وزراء اور قانون سازوں کے ہمراہ اسلام کوٹ میں تھرکول فیلڈ سمیت متعدد منصوبوں کا دورہ کیا۔

سندھ کول مائن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر شمس الدین احمد شیخ نے گورنر سندھ کو منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

عمران اسماعیل نے کول مائن، پاور ہاوس، گرین پارک سمیت نئے تعمیر شدہ گاؤں کا بھی دورہ کیا۔

اس حوالے سے گورنر سندھ نے صحافیوں سے کہا کہ ایسے منصوبوں سے ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ ‘انہیں کان کنی فرم کی کارکردگی دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور توانائی پر مشتمل منصوبہ بہت جلد بجلی پیدا کر سکے گا‘۔

اس ضمن میں انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت تھر میں گھروں کی تعمیرات کے لیے ایس ای سی ایم سی سے رابطہ کریں گے۔

انہوں نے تھر فاؤنڈیشن کو 2 موبائل کلینک اور 8 ایمبولینس بطور عطیہ دینے کا اعلان بھی کیا۔

اس موقعے پر وفاقی وزیر برائے پانی فیصل واڈا نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ دریائے سندھ سے کراچی کے حصہ کا پانی روک دے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جو ویڑے سندھ کے حکمران کے ساتھ مل کر غیر قانونی طریقے سے پانی چرا رہے ہیں وہ اپنے اعمال کو درست کر لیں۔

فیصل واڈا نے کہا کہ صرف ‘پانی چور’ ہی ان پر تنقید کررہے ہیں جب انہوں نے پانی کی تقسیم سے متعلق سخت بیان دیا۔

install suchtv android app on google app store