حلقہ این 221 میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا

حلقہ این 221 میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا فائل فوٹو حلقہ این 221 میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا

تھرپارکر کے حلقہ این 221 میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا ہے جہاں امیرشاہ جیلانی ایک لاکھ3ہزار496ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نظام الدین راہموں50ہزار553 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ این اے221میں ووٹرز کی کل تعداد 2لاکھ 81ہزار900 ہے۔

تھرپارکر کے ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کی نشست پر اس سے قبل بھی پیپلزپارٹی کا امیدوار ہی کامیاب ہوا تھا۔

این اے221میں پیپلزپارٹی نے2018میں78ہزار ووٹ لیےتھے۔ 2018میں پیپلزپارٹی کو 7ہزار ووٹوں کی برتری تھی۔

تھرپارکر کا ضمنی الیکشن بھی پرتشدد رہے جہاں شرپسندوں نے ایک پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی۔
پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ضمنی انتخاب کے دوران پیش آنے والے واقعات پر بات چیت کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کوئی کوتاہی یا سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store