تھرپارکر میں غذائی قلت 9 بچوں کو نگل گئی

تھرپارکر میں غذائی قلت اور سردی جان لیوا فائل فوٹو تھرپارکر میں غذائی قلت اور سردی جان لیوا

تھرپارکر میں غذائی قلت اور سردی پھر سے جان لیوا ثابت ہوئی۔

تھرپارکر میں غذائی قلت اور سردی کے باعث ایک دن میں 9 بچے جاں بحق ہو گئے،سول ہسپتال مٹھی میں ادویات کی قلت کے باعث زیرعلاج مریض پریشان ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تھرپارکرمیں غذائی قلت اور بیماریوں سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے،صوبائی حکومت تاحال مسئلے پر قابو پانے میں ناکام ہے ، تھرپارکر میں غذائی قلت اور سردی کے باعث ایک دن میں 9بچے جاں بحق ہو گئے،تھرپارکرمیں رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد54اوررواں سال 772 ہوگئی ، ادھرسول ہسپتال مٹھی میں ادویات کی قلت کے باعث زیرعلاج مریض پریشان ہیں۔

install suchtv android app on google app store