تھرپارکر کے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا تھر پارکر میں خطاب فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان کا تھر پارکر میں خطاب

وزیراعظم عمران خان نے کہا تھرپارکر میں ایک لاکھ12 ہزار گھرانوں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ ملیں گے، کوشش کریں گے سارے تھرپارکر کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ پہنچائیں، تھرپارکر میں موبائل اسپتال شروع کریں گے اور 2 بڑی گاڑیاں ہوں گی، پورے تھرپارکر میں موبائل اسپتال کی گاڑیاں چلیں گی جبکہ 4 ایمبولینس بھی فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تھرپارکر میں کالا سونا رکھا ہوا ہے یعنی کوئلہ موجود ہے، ہمارا فیصلہ پسماندہ علاقوں سے جو بھی معدنیات نکلے گی پہلا حق علاقے کا ہوگا، ہم نے فیصلہ کیا ہے پاکستان کی انشا اللہ تمام پالیسیاں تبدیل کریں گے، ہم کوشش کریں گے سب سے پہلے پسماندہ علاقوں میں ترقی کریں گے۔

وزیراعظم نے تھرپارکر میں 100 آر او پلانٹ فوری لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا اس کے بعد بھی اگر ضرورت ہوئی تو مزید آر او پلانٹس لگائیں گے، آر او پلانٹس بھی سولر پر چلائیں گے اور لوگوں کو بھی بجلی ملےگی۔

عمران خان نے کہا سب سے پہلے تھرپارکر پر توجہ دیں گے کیونکہ آپ لوگ پیچھے رہ گئے ہیں، تھرپارکر میں تقریباً آدھی آبادی ہندو مذہب کے ماننے والوں کی ہے، بھارت میں مسلمانوں، سکھوں، عیسائیوں پر ظلم کیا جارہا ہے، اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہماری حکومت پاکستان میں تمام اقلیتوں کیساتھ کھڑی ہے۔

کوئی یہ سوچ رہا ہےکہ ہمیں غلام بنالے گا تویہ کان کھول کرسن لے، میں اور میری قوم میچ کی آخری بول تک کھیل کوجنگ کی طرح لڑے گی، ہماری فوج بالکل تیار ہے، بھارت سے کہتا ہوں کچھ بھی کیا تو جوابی کارروائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چھاچھرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا الیکشن کے بعد پاکستان میں پہلا جلسہ چھاچھرو میں کر رہا ہوں، الیکشن نہیں ہو رہے اس کے باوجود یہاں جلسہ کر رہا ہوں، چھاچھرو میں جلسہ کیوں کر رہاہوں اس کی ایک وجہ ہے کیونکہ چھاچھرو پاکستان کاسب سے پسماندہ علاقہ ہے اور تھرپارکر کے لوگ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آنے کا مقصد پاکستان میں لوگوں کو غربت سے نکالنےکی کوشش ہے، اٹھارویں ترمیم کے بعد تقریباً سارے اختیارات صوبوں کے پاس ہیں لیکن ہیلتھ انشورنس کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے۔

install suchtv android app on google app store