کورنگی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار شہید

رینجرز فائل فوٹو رینجرز

کراچی کے علاقے کورنگی میں رینجرز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا جس کے دوران ایک رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔

رینجرز حکام کے مطابق کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ٹارگٹ کلر شفیق کالا اور ساتھیوں کی موجودگی پر چھاپہ مارا گیا تھا۔

چھاپے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار الیاس شہید جبکہ ابراہیم زخمی ہوگیا جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔

رینجرز حکام کے مطابق پولیس اور رینجرز کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق ٹارگٹ کلر شفیق کالا اور اس کے ساتھی علیم الدین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کرنے والا ملزم شہباز عرف اسامہ زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ زخمی رینجرز اہلکاروں کو سی ایم ایچ ملیر منتقل کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store