کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں‘ چار ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں‘ چار ٹارگٹ کلرز گرفتار فائل فوٹو کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں‘ چار ٹارگٹ کلرز گرفتار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے کارروائیوں کے دوران چار ٹارگٹ کلرز سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جہانگیرروڈ کےعلاقے مارٹن کوارٹرز میں رینجرز نے کارروائی کے دوران چارٹارگٹ کلرزکو گرفتارکرلیا، چاروں کا تعلق سیاسی جماعت کےعسکری ونگ سے ہے۔

رینجرز حکام کےمطابق گرفتار ٹارگٹ کلرزکئی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان کےخلاف کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پرکی گئی۔

دوسری جانب کراچی کےعلاقے لی مارکیٹ میں پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس حکام کےمطابق ملزم چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں سابق رکن سندھ اسمبلی کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ چار روز قبل کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران جعلی پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store