سرجانی ٹاؤن: تجاوزات کیخلاف کارروائی، مکینوں کا پولیس پرحملہ

سرجانی ٹاؤن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران علاقہ مکینوں نے پولیس پرحملہ کردیا۔ پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت پانچ اہلکارزخمی ہوئے۔ پولیس نے پانچ افراد کوحراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کے ڈی اے کی انکروچمنٹ ٹیم پولیس کی نفری کے ہمراہ تجاوزات کیخلاف آپریشن کیلئے پہنچی تو علاقہ مکینوں نے پولیس اورانکروچمنٹ ٹیم پرپتھراؤ کردیا اور پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑے۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ڈنڈے بھی چل گئے، کے ڈی اے اور پولیس نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا۔ علاقہ مکینوں نے روکنے کی کوشش کی تو اہلکاروں نے ڈنڈے چلا دیئے پولیس اہلکار ایک شخص کو بری طرح پیٹتا رہا۔

اس دوران مشتعل مکینوں نے اہلکاروں سے ہاتھا پائی بھی کی، پتھرلگنے سے علاقہ ایس ایچ او سمیت 5اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتےہوئے مزاحمت کرنے والے پانچ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

install suchtv android app on google app store