سندھ رینجرزکے خصوصی اختیارات میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری

سندھ رینجرز فائل فوٹو سندھ رینجرز

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کردیئے جب کہ توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع سے متعلق سمری پردستخط کردیئے ہیں، جس کے تحت رینجرزکو آئندہ 90 روز کے لیے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔

سمری پردستخط کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی حکومت کو خط ارسال کیا گیا جس کے بعد باقاعدہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع، وزیر اعلیٰ کے سمری پر دستخط

واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1957 کے تحت خصوصی اختیارات حاصل ہیں تاہم بروقت قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کے باعث ان اختیارات کی مدت 15 جنوری کوختم ہوگئی تھی۔

install suchtv android app on google app store