جنگی حالات ہو جائیں تو رینجرز کو اختیارات دئیے جاتے ہیں: وزیر داخلہ سندھ

پاکستانی رینجرز فائل فوٹو پاکستانی رینجرز

 وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے کراچی میں‌ امن قائم ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز روکنے میں‌ کافی کامیابی ملی ہے، رینجرز ہمیشہ پولیس کی سپورٹ میں ہوتی ہے، جنگی حالات ہو جائیں تو رینجرز کو اختیارات دیے جاتے ہیں۔

ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ اسٹریٹ کرائمز میں لوگوں کے جان و مال کے ضیاع پر افسوس ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پائیں، پولیس اور رینجرز افسران سے امید ہے کہ وہ صورت حال پر قابو پالیں گے۔

صوبائی وزیر داخلہ نے کہا پولیس نے کچھ دنوں میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے، کئی مقامات پر چھاپوں میں کامیابی ملی، کراچی میں کافی اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے،

رینجرز ہمیشہ پولیس کی سپورٹ میں ہوتی ہے، جنگی حالات ہو جائیں تو رینجرز کو اختیارات دیے جاتے ہیں۔

ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ گھوٹکی میں ہیں،عید کے بعد میں خود بھی اس علاقے میں جا رہا ہوں، کچے کے ڈاکوؤں نے حکومتی رٹ کو چیلنج کیا ہے،

وہ سرنڈر کر دیں ورنہ بہت سخت کارروائی ہونے جا رہی ہے، کچے کے ڈاکوؤں کے سپورٹرز کو بھی انتباہ ہے قبلہ درست کر لیں۔

انھوں نے کہا کچے میں بے زمین ہاریوں کے لیے پالیسی بنائیں گے، اور علاقے کے نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے،

کچے میں مستقل تھانے اور چوکیاں بھی بنائی جائیں گی، پولیس اور پیراملٹری فورسز کی نقل و حرکت کے لیے سڑکیں بھی بنائیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store