محکمہ موسمیات نے کن علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کردیا

محکمہ موسمیات نے کن علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کردیا فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے کن علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کردیا

محکمہ موسمیات نے بلوچستان، سندھ اورخیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اوربر فباری بھی متوقع ہے، نوکنڈی، دالبندین، چاغی، قلات، خضدار، لسبیلہ،آواران، تربت، کیچ، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، پنجگور، خاران اور نوشکی میں بارش کی پیشگوئی ہے۔

مستونگ، سبی، نصیر آباد، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ،چمن اورپشین میں بارش جبکہ قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سکھر، لاڑکانہ، دادو، میرپورخاص اور حیدر آباد، ٹھٹھہ،بینظیر آباد، جیکب آباد اور کشمور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرم، و زیر ستان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ایبٹ آباد،بالاکوٹ، ٹا نک، خیبر، با جوڑ اور مانسہرہ میں بارش اوربرفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے، کراچی کے مختلف علاقوں میں مزید بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شہر میں 3 اور 4 فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔، کراچی میں آج جمعہ کی شب بونداباندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 3 اور 4 فروری کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جس سے سردی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے اندرون شہر جامشورو، دادو، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں 2 سے 3 فروری کو بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بعض میدا نی علا قوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد، مر ی، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے۔

install suchtv android app on google app store