سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع، وزیر اعلیٰ کے سمری پر دستخط

سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع، وزیر اعلیٰ کے سمری پر دستخط فائل فوٹو سندھ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع، وزیر اعلیٰ کے سمری پر دستخط

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع سے متعلق سمری پردستخط کردیئے ہیں، جس کے تحت رینجرزکو آئندہ 90 روز کے لیے صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔

سمری پردستخط کے بعد سندھ حکومت وفاقی حکومت کو خط ارسال کرے گی جس کے بعد باقاعدہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سندھ میں رینجرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ 1957 کے تحت خصوصی اختیارات حاصل ہیں تاہم بروقت قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کے باعث ان اختیارات کی مدت 15 جنوری کوختم ہوگئی تھی۔

install suchtv android app on google app store