محکمہ موسمیات نے آج سے شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے آج سے شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے آج سے شدید گرمی کی پیشگوئی کر دی

کراچی سمیت سندھ کے بیشتر مقامات پر آج سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت زیریں سندھ میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی کا موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، نواب شاہ سمیت بالائی اور وسطی سندھ میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر شہروں میں آج گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store