وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے

وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔

ایڈووکیٹ جاوید اقبال جعفری نے وزیراعظم نواز شریف اوران کی اہلیہ کلثوم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعظم سرکاری اخراجات پر برطانیہ، چین اور ترکی کے دورے کر رہے ہیں، جس پر کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

درخواست گزار کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کا ذاتی کاروبار ہے، جسے وہ سرکاری خزانے سے فروغ دے رہے ہیں۔

لہٰذا عدالت سے درخواست ہے کہ عدالت وزیراعظم نوازشریف اور ان کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں شامل کرے۔

لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز نے اعتراضات دور کر کے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

نمائندے کے مطابق کل ایک عدالتی بینچ تشکیل دیا جائے گا جو اس کیس کی باقاعدہ سماعت کرے گا۔

install suchtv android app on google app store