چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی سعودی فرمانروا سے ملاقات، باہمی امور پر گفتگو

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سعودی عرب میں فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات فائل فوٹو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سعودی عرب میں فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے سعودی عرب میں فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے پاکستانی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان عسکری شعبے سمیت دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے امور پر گفتگو ہوئی۔

جنرل ندیم رضا کے ہمراہ وفد میں پاکستانی سفیر راجا علی اعجاز اور دیگر حکام موجود تھے۔

ملاقات میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، سعودی فرمانروا کے نائب خصوصی سیکریٹری تمیم بن عبد العزیز اور اسلام آباد میں سعودی ملٹری اتاشی ایئر کمانڈر عوض الزہرانی بھی موجود تھے۔

install suchtv android app on google app store