جنرل زبیر محمود حیات سے آسٹریلوی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات سےآسٹریلیا کی فضائیہ کےسربراہ ایئرمارشل جی این ڈیوس کی ملاقات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات سےآسٹریلیا کی فضائیہ کےسربراہ ایئرمارشل جی این ڈیوس کی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات سےآسٹریلیا کی فضائیہ کےسربراہ ایئرمارشل جی این ڈیوس نے ملاقات کی۔

جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرراولپنڈی میں آسٹریلیا کی فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل جی این ڈیوس نےچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات سے ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آسٹریلوی فضائیہ کے سربراہ نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اُس کی قربانیوں کااعتراف کیا۔

خیال رہےکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے ڈی جی کے مطابق آرمی چیف نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سےملاقات کی۔

آرمی چیف نے برطانوی خصوصی نمائندہ برائے پاکستان وافغانستان اور امریکی مشن کےکمانڈر سے بھی علیحدہ ملاقات کی ہے۔ ملاقات مین جیو پولیٹیکل صورتحال اورافغانستان سے متعلق امور پربات چیت کی گئی۔

مزید جانئیے: پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلیے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا: جنرل قمرجاوید باجوہ

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ایک امن دوست ریاست ہے اور خطے میں امن واستحکام کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کرتا رہے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی پیک اورخطے پراس کےثمرات پر بھی روشنی ڈالی، برطانوی رہنماؤں کا بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔

 

install suchtv android app on google app store