افغانستان میں امن پاکستان اورامریکا دونوں کے مفاد میں ہے: اعزازچوہدری

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزازچوہدری فائل فوٹو امریکا میں پاکستانی سفیر اعزازچوہدری

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ ہم مثبت ایجنڈے پر آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ افغانستان میں امن پاکستان اور امریکا دونوں کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں سیاسی عمل کی کامیابی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے پاکستان امریکن پریس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم مثبت ایجنڈے پر آگے بڑھ رہے ہیں، پاکستان امریکا سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے اور افغانستان میں امن پاکستان اور امریکا دونوں کے مفاد میں ہے۔

اس سے قبل پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے سینیٹر کوری بوکر سے ملاقات کی۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کامیابی سے اندرونی سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی، افغانستان میں سیاسی عمل کی کامیابی کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس پر سینیٹر کوری بوکر نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان و امریکا کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store