پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں امریکا، عالمی برادری کے ساتھ ہے: اعزاز چوہدری

امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری فائل فوٹو امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری

امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا سمیت عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے واشنگٹن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نےملک میں کئی بڑے آپریشن کیئے جس سے انہوں نے ریاست کے خلاف ملک میں موجود تمام عناصر کا صفایا کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کی۔ پاک فوج نے پڑوسی ملک کی جارحیت کا بھی سامنا کیا ہے۔

تقریب میں امریکا کے سول، فوجی اور سفارتی کمیونٹی نے شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store