افغانستان میں بدامنی پاکستان کےلیے سیکیورٹی رسک ہے: اعزاز چودھری

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری اور امریکی سینیٹر جیک ریڈ فائل فوٹو امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری اور امریکی سینیٹر جیک ریڈ

امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے تاہم افغانستان میں بدامنی پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک ہے۔

واشنگٹن میں امریکی سینیٹر جیک ریڈ سے ملاقات کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، پاکستانی فورسز فاٹا اور سرحدی علاقوں میں کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کا صفایا کررہی ہیں اور ملک سے دہشت گردی کی جڑیں ختم کررہی ہیں۔

انہوں نے افغانستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے بیشترعلاقوں میں حکومتی رٹ نہ ہونے پر تحفظات ہیں، افغان بدامنی ہماری معیشت کے لیے سیکیورٹی رسک ہے، دہشت گرد افغان حکومت کی رٹ نہ ہونے پرپاکستان میں حملے کرتے ہیں۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر چلنے کے لیے تیار ہیں ۔ اس موقع پر سینیٹر جیک ریڈ نے کہا پاکستان امریکا مستحکم تعلقات سے افغانستان میں امن ممکن ہے۔

install suchtv android app on google app store