پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کواپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے: اعزاز چودھری

امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چودھری فائل فوٹو امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چودھری

امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کو اپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے۔

پاکستانی سفیراعزاز چودھری نے سنیٹرالیزابیتھ وارن سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اعزازچودہری نے سنیٹر کو پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کو اپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے، پاکستان کے سرحدی علاقے تمام دہشت گرد گروپوں سے خالی ہو چکے۔

پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن شروع کررکھا ہے اورافغانستان میں امن و استحکام افغانوں کی اپنی قیادت میں سیاسی عمل سے ہی ممکن ہے۔

اعزازچودھری نے کہا کہ پاکستان سرحد ی انتظام کومزید بہترکرنے کیلئے افغانستان سے مل کرکام کرنے کوتیار ہے جب کہ سنیٹرالیزابیتھ وارن نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی تعریف کی۔

install suchtv android app on google app store