سانحہ ماڈل ٹاون کے مرکزی کردار اہم عہدے پر فائز، ڈاکٹر طاہر القادری نے بھی بیان جاری کر دیا

 ڈاکٹر طاہر القادری فائل فوٹو ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو سیکریٹری ہیلتھ تعینات کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے مرکزی کردار کو اہم عہدے پر فائز کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دینے کے لیے الفاظ نہیں ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کے کردار وں کو گزشتہ حکومت میں گرفتاری کا ڈر تھا لیکن اب عمران خان کی حکومت میں انہیں کوئی خوف نہیں ہے ۔طاہر القادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں قتل کیے جانے والے افراد کے اہل خانہ اب بھی انصاف کے منتظر ہیں ،معصوم لوگوں کے لیے ابھی تک کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا ۔

واضح رہے کہ حکومت نے توقیر شاہ کو سیکریٹری ہیلتھ تعینات کردیا ۔وہ سانحہ ماڈل ٹاون کے وقت وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکریٹری تھے اور ان پر الزام تھا کہ وہ جس میٹنگ میں سانحہ ماڈل ٹاون کا فیصلہ ہوا ،وہ اس میٹنگ میں موجود تھے اور وہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہدایات لے کر پولیس کو پہنچا تے تھے ۔

install suchtv android app on google app store