پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس مؤخر

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری فائل فوٹو پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری

ترجمان پیٹ کے اعلان کے مطابق، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس مؤخر کر دی ہے ہے۔ عوامی تحریک کے زیراہتمام اے پی سی اب 28 کی بجائے 30 دسمبر کو ہو گی۔

ذرائع کے مطابق، ڈاکٹر طاہر القادری نے دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطے کئے اور انہیں کانفرنس میں شمولیت کی دعوت دی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بلائی گئی اے پی سی میں نون لیگ ن کے سواء تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی شرکت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ طاہر القادری نے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار قرار دے کر 31 دسمبر تک مستعفی ہونے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

install suchtv android app on google app store