ڈیرہ بگٹی: مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے 4 کیمپ تباہ، اسلحہ برآمد

ڈیرہ بگٹی: مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے 4 کیمپ تباہ، اسلحہ برآمد فائل فوٹو

ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں فرنٹیئر کور اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں شرپسندوں کے چار کیمپ تباہ کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق، کارروائی پیر کوہ، چھبدر اور کھنڈور میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران شرپسندوں کے 4 کیمپ تباہ کر دیئے گئے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ برآمد شدہ اسلحے میں مشین گنیں، راکٹ لانچر، بارودی مواد اور گرنیڈ لانچر شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store