کراچی میں کومبنگ آپریشن، 20 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی میں کومبنگ آپریشن فائل فوٹو کراچی میں کومبنگ آپریشن

کراچی سینٹرل جیل کے اطراف پولیس نے کومبنگ آپریشن کرکے غوثیہ کالونی سے20 سے زائد مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیاجبکہ ملک بھر کے مختلف علاقوں سے 180 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایس پی گلشن اقبال ڈاکٹر فہد کی سربراہی میں چھ مختلف تھانوں اورریپڈ رسپانس فورس پولیس نے سینٹرل جیل کے اطراف کی آبادی میں سرچ آپریشن کیا ۔ گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔

آپریشن میں بائیو میٹرک مشین کا بھی استعمال کیا گیا جس کے ذریعے پکڑے گئےافراد کی شناختی دستاویزات کی تصدیق کے بعد انھیں چھوڑ دیا گیا جبکہ شناختی دستاویزات کی عدم موجودگی پر20 کے قریب افراد کو حراست میں لے کرتفتیش کے لیے تھانے منتقل کردیا گیا ۔

مزید جانئیے: پاک فوج کا ملک بھر میں آپریشن رد الفساد شروع کرنے کا اعلان

دوسری طرف بریگیڈ پولیس نے لائنزایریا میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پرمقیم تنزانیہ کے شہری کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ سپرہائی وے ٹول پلازہ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ادھرملک بھر کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں پنڈی سے 9،منڈی بہاءالدین سے57،چنیوٹ سے 42، عارف والاسے6 اورپشاورسے67مشتبہ افرادکوگرفتارکیا گیا۔

install suchtv android app on google app store