ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا تیسرا روز، 500 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا تیسرا روز، 500 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار فائل فوٹو ملک بھر میں کومبنگ آپریشن کا تیسرا روز، 500 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والوں کا کومبنگ آپریشن تیسرے روز بھی جاری ہے، سرچ آپریشنز میں صوابی سے 244، کوئٹہ سے 35افغان باشندے، منڈی بہاءالدین سے143، راول پنڈی سے 87 ، حافظ آباد سے 16اور ڈیرہ غازی خان سے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے سیکورٹی فورسزنےڈھائی سوافرادکوحراست میں لے لیا۔ منڈی بہاءالدین سے143، حافظ آباد سے16اور راولپنڈی سے 87 اور ڈیرہ غازی خان سے 3 مشتبہ افراد حراست میں لے لئےگئے۔

حافظ آباد کے مختلف علاقوں میں پولیس اورحساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کیا اور 16ملزمان کو گرفتار کرکے اور منشیات برآمد کرلی۔

راولپنڈی کےعلاقوں راول ٹاؤن،ڈبل روڈ، کمرشل مارکیٹ، وارث خان ، کینٹ اور دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کئےگئے۔ اس دوران ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز سے نامکمل کوائف رکھنے والے 87افرادکو حراست میں لیاگیا۔ شہر کے داخلی راستوں پر پولیس اور فوج کی مشترکہ چوکیوں کی تعداد چھ سے بڑھا کر بارہ کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب منڈی بہاالدین میں پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی نے ایک بازار،رنمل شریف اورضلع بھر کی افغان بستیوں میں کارروائی کی ، جس کے دوران افغان باشندوں سمیت 143مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سیالکوٹ اور ڈسکہ میں حساس اداروں اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان کے فریدی بازارمیں پولیس نے کارروائی کرکے غیر قانونی مقیم 3افغان باشندو ں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب کوئٹہ سے تین درجن کے قریب افغان باشندوں کو گرفتارکر لیا گیا۔

install suchtv android app on google app store