فیصل آباد: قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کومبنگ آپریشن، 10 دہشت گرد گرفتار

 فیصل آباد: قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کومبنگ آپریشن، 10 دہشت گرد گرفتار فیصل آباد: قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا کومبنگ آپریشن، 10 دہشت گرد گرفتار

امن دشمنوں پر سیکورٹی اداروں کا وار، کامیاب کومبنگ آپریشن کے دوران دس مبینہ دہشتگرد دھر لئے گئے۔

حساس اداروں، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس نے انٹیلی جنس معلومات پر امین ٹاؤن میں ایک کوٹھی پر چھاپہ مارا۔

پکڑے گئے دہشتگرد محرم الحرام کے دوران بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: راجن پور میں کومبنگ آپریشن، 4 'دہشت گرد' ہلاک

ملزموں کے قبضے سے جدید ترین اسلحہ، واکی ٹاکی، نقشے، گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں، ملکی وغیر ملکی کرنسی، ہزاروں گولیاں اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

ملزموں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

install suchtv android app on google app store