حادثے کا شکار ملائیشین ائر لائن کے طیارے کے ملبے کا تا حال سراغ نہ ملا حادثے میں سوار تمام 239افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

ملائیشین ائر لائن ملائیشین ائر لائن

حادثے کا شکار ملائیشین ائر لائن کے طیارے کے ملبے کا تا حال سراغ نہیں مل سکا،،،حادثے میں سوار تمام دو سو انتالیس افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے

پور: ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور سے چین کے شہر بیجنگ جانے والے طیارہ ویتنام کے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا،ویتنام کی بحریہ کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایئر لائن کی پرواز ایم ایچ 370 ویتنام کے جنوبی جزیرے فو کوک میں سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، اس بات کا خدشہ ہے کہ طیارے میں شامل مسافر اور عملے کے تمام افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم طیارے کے ملبے کی تلاش جاری ہے۔ ملائیشین حکام کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز جمعے اور ہفتہ کی درمیانی شب کوالالمپور کے ہوائی اڈے سے اڑی جسے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6بجے بیجنگ پہنچنا تھا تاہم اڑنے کے 2 گھنٹے بعد ہی طیارے کا رابطہ ٹریفک کنٹرول روم سے منقطع ہو گیا، طیارے میں 14 ممالک کے 227 مسافروں اور عملے کے 12 افراد شامل تھے۔ طیارے میں 153 چینی باشندوں سمیت، ملائشیا، انڈونیشا، امریکا، فرانس، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، یوکرین، کینیڈا، روس، اٹلی، تائیوا، ہالینڈ اور آسٹریا کے شہری سوار تھے۔

install suchtv android app on google app store