جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات

دو طرفہ عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال	فائل فوٹو دو طرفہ عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملائیشین ہم منصب سے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ عسکری تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملائیشین آرمی چیف نے وفد کے ساتھ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور اس موقع پر یاد گار شہدا پر حاضری دے کر پھول چڑھائے بعد ازاںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملائیشیا کے آرمی چیف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،دفاع ،ٹریننگ اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس موقع پر ملائیشیا کے آرمی چیف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

install suchtv android app on google app store