ملائیشین طیارے کا حادثہ: ہلاک شدگان کے ورثا کا پیوٹن کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان

ملائیشین طیارے کا حادثہ میں ہلاک شدگان کے ورثا کا پیوٹن کے خلاف مقدمہ فائل فوٹو ملائیشین طیارے کا حادثہ میں ہلاک شدگان کے ورثا کا پیوٹن کے خلاف مقدمہ

دو برس قبل ملائیشین ایئرلائن کے مسافر طیارے کے حادثے میں ہلاک شدگان کے ورثا نے یورپی عدالت برائے انسانی حقوق میں روسی صدر پیوٹن کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ملائیشین جیٹ طیارہ ایم ایچ سترہ دو ہزار چودہ میں مشرقی یوکرین کے اوپر سے پرواز کرتے ہوئے روسی ساختہ میزائل سے مارگرایا گیا تھا، طیارے پر سوار تمام دو سو اٹھانوے مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

مغربی ممالک اور یوکرین کا الزام ہے طیارہ روس نواز باغیوں نے گرایا تھا تاہم روس کا کہنا ہے طیارہ گرانے میں یوکرین کی فوج کا ہاتھ ہے۔

ہلاک شدگان کے خاندان مسافروں کی زندگی کے حق کی پامالی کی بنیاد پر پیوٹن کے خلاف مقدمہ دائر کررہے ہیں جس میں ہلاک ہونے والے ہر فرد کے لیے بہتر لاکھ امریکی ڈالر معاوضے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store