عراقی فورسز کا موصل میں دہشت گردوں کے کیخلاف آپریشن جاری

عراقی افواج عراقی افواج

عراق کے اہم ترین شہر موصل کی آزادی کے لئے جاری آپریشن اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ عراقی افواج اور مقامی قبائلی نے مزید کئی علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے اس کاروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔

عراقی وزارت دفاع کے مطابق موصل کے شمال میں النوران سیکٹر میں عراقی فوج نے اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے چار قصبوں کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔ عراقی فوج نے شمالی نینوا میں الحرباء اور العربی نامی علاقوں کو آزاد کرائے جانے کی کارروائی شروع کردی ہے۔

ان علاقوں کی آزادی کے ساتھ ہی موصل کے ایسے تمام شمالی اور مشرقی علاقے ایک دوسرے سے متصل ہو جائیں گے جو آزاد کرائے جا چکے ہیں۔ سلیمانیہ کے علاقے دربندی خان میں بھی ایک دیہی علاقے میں دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر کے انکے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج نے عوامی رضاکار فورس کے تعاون سے موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی سترہ اکتوبر کو شروع کی ہے جس کے دوران اب تک سیکڑوں قصبوں اور دیہاتوں کو آزاد کرایا جا چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store